لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار امانت علی نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے پینٹر عارف کو میوزک پلیٹ فارم مہیا کردیا ،نوآموز سنگر کو باقاعدہ اپنا شاگرد بناتے ہوئے اس کی نئی ویڈیو بناڈالی جس میں گلوکار امانت علی نے عارف کو سپورٹ کرتے ہوئے خود بھی اس ویڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگایا، اس ریمکس ویڈیو میں مشہور گانوں کا میش اپ تیار کیا گیا جس کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا جس کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ، امانت علی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر کمی ہے تو پلیٹ فارم کی ہے میں عارف کی آواز سن کر ہی فیصلہ کرلیا تھا اس نوجوان کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کرونگا اسی وجہ سے میں نے اس رابطہ کیا اور گزشتہ ماہ اس کو میوزک کے بارے میں گفتگو کی اور اس کی گرومنگ کرتے ہوئے ایک میوزک ویڈیو تیار کرلی جس کی سوشل میڈیا اور میوزک چینل پر بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے اس ویڈیو کو پسند کیا ۔