لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار علی شفقت نے اپنا نیا صوفی کلام ’’الف اﷲ چنبے دی بوٹی‘‘ کی ویڈیو مکمل کرلی۔ علی شفقت نے بتایاکہ اس صوفی کلام کو ایڈیٹنگ کے بعد جلد ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔ یہ صوفی کلام میرا پسندیدہ کلام ہے جسے حضرت سلطان باہوؒنے لکھا تھا، اس کا میوزک بھی میں نے خود تیار کیا ہے ۔علی شفقت نے کہاکہ اس سے قبل ان کے بھنگڑا گیت بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں ۔