کراچی ( رپورٹ: طارق اسلم ) پاکستان سپر لیگ فور کے پہلے کوالیفائرز معرکہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10رنز سے شکست دیکر فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دو مرتبہ فائنل میں ناکام رہی تھی،شین واٹسن نے 71نز کی عمدہ اننگ کھیلی ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرزکا آزمانے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹس کی نصف سنچری اور احسن علی کی46 رنزکی عمدہ اننگ کی بدولت مقررہ20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر186 رنز بنائے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگ کا آغاز شین واٹس اور احمد شہزاد نے کیا۔ احمد شہزاد دوسرے اوور میں مائلز کی گیند پر ایک رن بناکر بولڈ ہوگئے ۔تین رن پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد شین واٹسن نے احسن علی کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں110 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ شین واٹس نے نصف سنچری 50رنز 30گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔شین واٹسن 11.5اوورز میں وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے ، واٹسن نے 71 رنز43 گیندوں پر چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مددسکور کئے ۔ احسن علی نے 46رنز بنائے۔ ان کی اننگ میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے ۔عمر اکمل22 ،کپتان سرفراز احمد نے 12رنز بنائے ۔ براوو 11رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ وہاب ریاض نے 26 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ احسن علی، مائلز، ثمین گل اور پولاڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور زلمی 187رنز کے ہدف کے تعاقب میں20 اوورز میں176 رنز بناسکی۔ اوپنر کامران اکمل نے 22 ، امام الحق نے23 ، مصباح الحق 18، صہیب مقصود 7 اور ڈیوسن نے 5 رنز سکور کئے ۔ چھٹی وکٹ پر پولارڈ اور سیمی نے 83 رنزکی پارٹنرشپ قائم کرکے پشاور کو میچ میں واپس لے آئے ۔ پولارڈ نے 21 گیندوں پر 44رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سیمی نے دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے صرف21 گیندوں پر46 رنز کی دلکش باری کھیلی۔ محمد حسنین نے 28رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمد نواز،روسو نے ایک ایک وکٹ لی۔زلمی آج جیتنے والی ٹیم سے کل پھر ٹکرائے گی۔