لاہور(جنرل رپورٹر)ہلال احمر پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ شالامار کالج چائنہ سکیم میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محمد زاہد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سیکرٹری ہلال احمر پنجاب نے یوتھ کلب میں شامل ہونے والے 100 طلباء سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ہلال احمر پنجاب کا کہنا تھا کہ یوتھ کلب کی بدولت طلباء کو ہلال احمر کی مختلف تربیت سے لیس کیا جائے گا۔چیئرمین ہلال احمر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کے کالجز میں یوتھ کلب بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔پرنسپل گورنمنٹ شالامار کالج چائنہ سکیم پروفیسر شہناز ستار نے سیکرٹری ہلال احمر پنجاب کو کالج کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔