کراچی،اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،وقائع نگار خصوصی )بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 71ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ بابائے قوم کے یوم وفات پر گورنر سندھ عمران اسمعیل ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں ۔اس موقع پرگورنر سندھ نے کہا ہم قائدؒ کے مزار پر آج یہ عہد کرتے ہیں کہاپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہمیں قائد اعظم کے وژن کو پورا کرنا ہے ،مسئلہ کشمیر پر پوری قوم ایک ہے ۔اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط جیسے رہنما اصول وضع کئے تاکہ تمام مسائل کا مل کرمقابلہ کیا جا سکے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قائد اعظمؒ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاقا ئدا عظم ہمیشہ جمہوریت کے رہنما اصولوں پر ثابت قدم رہے ،ان کے بے مثال اصولوں اور قائدانہ صلاحیتو ں کو فراموش نہیں کر نا چا ہیے ، قائداعظم محمد علی جنا ح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے ہیں۔