کراچی(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بلا سنبھال لیا اور لڑکوں کے ساتھ سڑک پر کرکٹ بھی کھیلی۔علی زیدی نے کہا کہ وہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے نکلے تھے کہ بچوں کو کرکٹ کھیلتا دیکھ کر ان سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے بھی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ شکر ہے کسی نے وکٹوں پر گیند نہیں ماری۔