ایڈیلیڈ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کے بعد اب بیٹنگ کے ذریعے بھی اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا دیا ہے ۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے پاکستان کی جانب سے سنچری سکور کی اور 113 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اوسط کے ساتھ سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے یاسر شاہ آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے جبکہ مجموعی طور پر 7ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔