لاہور(سپورٹس رپورٹر) 34ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں ڈار کلب نے پاور فل اینڈ ٹائیگر کلب کو 6 وکٹوں سے چت کر کے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ڈار اکیڈمی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاور فل اینڈ ٹائیگر کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں تمام وکٹوں کے نقصان پر154 رنز بنائے ۔احسن ڈار 40، قاسم26اور ہمدان نے 55 رنز بنائے ۔علی افضل نے 38 رنز کے عوض چار،جلیل نے 18رنز کے عوض تین جبکہ یاسر نے 40 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ڈار کلب نے 4 وکٹوں کے نقصان پر17.5 اووروں میں155رنز بنا کر میچ کو جیت لیا۔امیر حمزہ 23، عثمان 15، یاسر82(ناٹ آؤٹ) اورحسن نے 10 رنز بنائے۔عمر نے 21 رنز کے عوض دو جبکہ اسفند اور عظیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاسر کو آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔