اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں ایک بار پھر غلط بیانی پکڑی گئی ، مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف کا جذباتی بیان حقائق کے منافی نکلا ، مریم نواز کا8اگست کو نیب کے نام لکھا گیا خط 92 نیوز نے حاصل کر لیا،مریم نواز نے 3 بجے کے بعد نیب میں پیش ہونے کی سرے سے کوئی درخواست ہی نہیں کی تھی جبکہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقریر میں کہتے رہے کہ مریم نواز نے 3 بجے کے بعد پیش ہونے کی درخواست کی تھی،مریم نواز نے نیب کو خط میں لکھا تھا کہ 23 جولائی کے نوٹس پر 31 جولائی کو نیب کے روبرو پیش ہو چکی ہوں، مزید معلومات سے متعلق ریکارڈ موجود نہیں ، خط میں مزید سوالوں کے جواب جمع کروانے کے لئے مناسب وقت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔