ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پاکستان کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔ویرات کوہلی نے ٹیسٹ میچز میں اب تک 24 سنچریاں اپنے نام کی ہیں جبکہ انضمام الحق کے پاس 25 سنچریوں کا ریکارڈ ہے ۔