لاہور( شوبز ڈیسک) ٹی وی کی سینئر اداکارہ ہما نوا ب نے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا، حال میں ڈرامہ سیریل ’’ تم مجرم ہو ‘‘ میں اداکاری کی ہے ، ہمیشہ سے معیاری کام کرنے کی قائل ہوں، ڈرامہ انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی اسی پر کاربند ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ہمانواب نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سکرپٹ میں لکھے گئے مختلف کردار کسی ایک ہی فنکار پر فٹ بیٹھیں ۔میں ہمیشہ سے سکرپٹ کا بڑا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد کسی کردار کی حامی بھرتی ہوں اور پھر دل و جان سے محنت کرتی ہوں ۔ اپنے کرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے نبھائے ہوئے کردار وں کو ہمیشہ پذیرائی ملی ۔ یہ تاثر درست نہیں کہ میں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے بلکہ جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ہے کام کیا ہے ۔