اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وفاقی وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد میں مندر کے قیام کیلئے حکومتی فنڈ زکے سوال پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کر لی۔ اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا حکومت سرکاری فنڈز سے غیر مسلموں کی عبادت گاہ تعمیر کر سکتی ہے یا نہیں؟۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے فوری طور پر کونسل کے شعبہ تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سوال پر جلد از جلد اپنی رائے تشکیل دیں تاکہ معاملے کو کونسل کی اعلیٰ باڈی کے آئندہ اجلاس(متوقع طور پر ستمبر) میں پیش کیا جاسکے ۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے علماء اور دینی طبقات کے ماہرین سے درخواست کی کہ وہ اہم قومی اور دینی مسئلے پر احتجاج کی بجائے کونسل کی رہنمائی کریں۔