لاس اینجلس( شوبزڈیسک )ہالی وڈ اداکارہ ہیلے بیری نے جیمز بانڈ کی مزید فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس متعدد پراجیکٹس ہیں اور ان دنوں فلم جان وک: چیپٹر 3۔پیرابیلم میں صوفی کے کردار پر توجہ دے رہی ہیں، اگر انہیں جیمز بانڈ سلسلے کی مزید فلموں میں کام کی پیشکش کی گئی تو وہ ضرور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گی۔