صنعاء (این این آئی)یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ضلعے نہم میں متعدد ٹھکانے اور پہاڑی علاقے حو ثیوں سے آزاد کرا لئے جس کے دوران جھڑپوں میں 22باغی ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے ۔ یمنی فوج نے صعدہ صوبے کے علاقے باقم میں ایک غار کے اندر موجود حوثیوں کے میزائلوں کے ڈپو پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ۔ ادھر صنعاء میں قائم حوثیوں کی ایک نام نہاد فو جداری عدالت نے دو یمنی شہریوں کو سرکاری فوج کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا ہے ۔