صنعاء (این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں درندگی کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے اسکول کے ایک استاد کو اس کے بچوں کے سامنے بے دردی کے ساتھ قتل کرڈالا۔اس واقعے سے کچھ دیر پہلے حوثی ملیشیا نے البیضاء کے الھب گائوں میں کاتیوشا راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ گولہ باری سے عبداﷲ حقیرات المنصوری نامی ایک شہری کی اہلیہ ہلاک ہوگئی اور اس کا مکان تباہ ہوگیا۔