یمن(آن لائن) حوثیوں باغیوں نے ملک کے مغربی حصے میں واقع شہر المحہ میں ڈرون حملہ کیا ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں ۔یمن میں ایرانی نواز حوثیوں نے ملک کے مغربی حصے میں واقع شہر المحہ میں ڈرون حملہ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے یہ ڈرون حملہ ایک فوجی گودام پر کیا ہے جس کے نتیجے میں گودام سے متصل ایک لکڑی سے بنی جھونپڑی میں مقیم 6 عام شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔