لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کی تیاری کے لئے 26رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا،ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ تعینات، کیمپ 21 اکتوبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ 14 دسمبر تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 26 کھلاڑیوں کو قومی سینئر ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوا لیا ہے ۔ کیمپ 21 اکتوبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔