برلن ،تہران (این این آئی)ایران نے یورپی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ2015 کے عالمی جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہو رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایک بیان میں کہاکہ یورپی یونین نے امر یکہ کے متبادل کے طور پر جگہ لینی تھی لیکن بدقسمتی سے وہ اس میں ناکام ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے اس بیان کے جواب میں کہا کہ تہران جوہری تنازعے کو بڑھانے سے باز رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔