لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانیوں نے یوم دفاع بھرپور جوش خروش سے منایا ۔ چھ ستمبر کے حوالے شوبز ستاروں نے بھی پاک فوج اور پاکستان سے اپنی محبت کا کھل کے اظہار کیا ۔ شوبز فنکاروں نے چھ ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغامات میں کہا کہ آج بھی فنکاروں کی دھڑکن اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے ۔ ماڈل حنا ملک کا کہنا تھا ہمیں بھی شہدا کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔گلوکارہ رابی پیززادہ نے بھی اس موقع پر نیا سونگ جاری کردیا جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیا گیا ہے شوبز ستاروں کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام ہے دشمن کو چھ ستمبر کا دن یاد رکھنا چاہیے ۔