لاہور( خبرنگارخصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جائے گا ، پاکستان آزاد ملک ہے اور اس کا دفاع مضبوط ہے ، بھارت جتنی چاہیے کوشش کرے لیکن وہ پاکستان کے خلاف سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کادفاع بہت مضبوط ہے اور پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، انہوں نے کہاکہ ہمیں یوم آزادی پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ملک کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔