نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)ممتاز بھارتی آل رانڈر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے تاہم اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن جائیں۔بھارت کے مایہ ناز آل رانڈر یووراج سنگھ نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب صرف آئی سی سی کی منظور شدہ ٹی ٹونٹی لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔