اسلام آباد (وقائع نگار) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہاہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز جلد کیاجائیگا۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج میں 19 بنیادی اشیائے خورو نوش کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پیکیج پورے ملک کے عوام کیلئے ہے ، کسی مخصوص طبقے کو نوازنے کیلئے نہیں، ملک بھر کے تمام سٹورز پر ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ریلیف پیکیج کا آغاز 8 جنوری سے ملک بھر میں بیک وقت کیا گیا ، ابتک کارپوریشن کی سیلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، مارچ کے مہینے میں 8 ارب سے زائد کی سیل ہوئی ہے ۔ ہم مشکل گھڑی میں عوام کو انکی دہلیز پر اشیائے خور و نوش فراہم کر رہے ہیں۔ آٹے ، چینی بحران کو کنٹرول کرنے میں یوٹیلٹی سٹورز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔