نیو یارک (سپورٹس ڈیسک)اسپین کے رافیل نڈال نے پانچ گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا۔فلشنگ میڈوز نیویارک میں کھیلا گیا سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کا فائنل سپین کے رافیل نڈال اور روس کے ڈینیل مدویدو کے درمیان ہوا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور یہ میچ 4 گھنٹے 51 منٹ تک جاری رہا۔اعصاب شکن مقابلے کے بعد سپین کے رافیل نڈال نے ڈینیل کو پانچ سیٹ کے ہیروئک سپیل کے بعد شکست دے کر اپنا 19واں بڑا ٹائٹل حاصل کیا۔رافیل نڈال کی جیت کا سکور سات پانچ، چھ تین، پانچ ساتھ، چار چھ اور چھ چار رہا۔یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال نے سخت حریف ثابت ہونے والے روسی کھلاڑی ڈینینل مدویدو کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔