لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ انٹی کرپشن کے ملازم کی درخواست ضمانت پر حکم کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز شاہ پیش نہ ہوئے عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو 12 جولائی ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دے دیاجسٹس محمد قاسم خان نے فاروق کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہاں ہے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ڈی جی اینٹی کرپشن کی جگہ پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسروں نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا ڈی جی اینٹی کرپشن اسلام آباد میں ہیں جسٹس محمد قاسم خان نے کل ہر صورت ڈی جی اینٹی کرپشن کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔