لاہور(نیوز رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چودھری نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ ساہیوال سے لاہور سیکشن کا معائنہ کیا۔ دورانِ انسپکشن مختلف سٹیشنوں پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے اسٹیشن ماسٹر اوکاڑہ کینٹ محمد مختار بھٹی کو سٹیشن کی حدود میں کوڑاکرکٹ پائے جانے پر جبکہ انسپکٹر آف ورکس اوکاڑہ محمد عالم کے علاوہ الیکڑیکل فورمین آصف ریحان کو فرائض میں غفلت برتنے پر سرزنش کی۔