ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون اپنی نئی آنے والی فلم میں اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی اسپورٹس فلم ’83‘ میں اداکار رنویر سنگھ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار نبھائیں گے ۔ فلم ’83‘ کی کہانی بھارت کے 1983کا کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے گرد گھومتی ہے ۔کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’83‘ میں جہاں دیگر صف اول کے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے وہیں دپیکا پڈوکون نے بھی فلم ’83‘ میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔رنویر سنگھ فلم ’’83‘‘ میں معروف کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کی بیوی ’’رومی بھاٹیا‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لئے اداکارہ دیپیکاپڈکون کو پیشکش کی گئی تھی۔