لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں جاری عالمی کپ میں بارشیں جہاں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو زنگ آلود کرنے میںپیش پیش ہیں وہیں میگا ایونٹ کے میچز نہ ہونے سے شائقین کرکٹ غم میں مبتلا ہیں اس ضمن میں سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا بازار گرم ہے جس میںشائقین اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ لگا تار بارشوں سے پریشان سوشل میڈیا پر شائقین کہہ رہے ہیں کہ اس مرتبہ انگلینڈ میں کھیلا جانیوالا عالمی کپ کسی ٹیم کے بجائے بارش ہی جیتے گی ۔