لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہوردانش افضال کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم سی ایل،ڈویلپمنٹ، پی اینڈ ڈی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور کو سی ڈی پی، ایس اے پی اور اے ڈی پی کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سی ڈی پی کی72،ایس اے پی کی117اور اے ڈی پی کی 248 اسکی میں اس وقت چل رہی ہیں۔ سی ڈی پی کی سکیموں کے لیے مختص900ملین میں سے 580ملین خرچ کیے جاچکے ہیں۔ ایس اے پی کی سکیموں کے لیے 826ملین میں سے 115ملین خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اے ڈی پی کی اسکیموں کے لیے مختص104ارب میں سے اب تک 23ارب خرچ کیے جاچکے ہیں اوراِن سکیموں میں سپورٹس کمپلیس، ایل ڈی اے کی اسکی میں، روڈز، واسا، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی اسکی میں شامل ہیں۔ ڈی سی نے تمام سکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال اوربر وقت پر مکمل کرنے کے بارے ہدایت کی ہے ۔