ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند گروپ داعش میں شامل دو حقیقی بھائیوں کو جون 2016 کو اپنی ماں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان پر ماں کو قتل کرنے کیساتھ ساتھ تکفیری نظریات اختیار کرنے ، کتاب و سنت اور اجماع امت سے انحراف، حاکم وقت کی نافرمانی، اپنے خاندان سے بغاوت، علما کے مشوروں کو نظرانداز کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے خاطر اپنی ماں کو جان سے مارنے کے الزامات عائد کئے گئے ۔عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کی تفصیل میں کہا گیا کہ ملزمان نے عدالت کے رو برو اپنی بوڑھی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔