لاہور(سٹاف رپورٹر)چودھری شجاعت حسین امانت پوری بتادیں امانت کے ایک ایک لفظ کے بجائے پوری بات سے آگاہ کریں یہ ان کی ذمے داری ہے ،خواجہ آصف اپنے بیان کو دین اسلام کے واضح احکامات کی روشنی میں دیکھیں کوئی بیان دینے سے قبل امریکہ اور یورپ کو مدنظر رکھنے کی بجائے دین اسلام کو مقدم رکھیں یہ بات جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے شیخ الحدیث مولانا غلام نبی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور قاری جلال الدین ارشد کے مدرسہ جامعہ معہد القرآن میں میں میڈیا اور اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر مولانا شاہ عبدالقادر ،قاری جلال الدین ،مفتی شمس الحق ،مولانا حفیظ الرحمن ،حافظ انعام الحق اور دیگر موجود تھے۔