لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے اردو کمنٹیٹر طارق سعید کو بھارتی براڈ کاسٹر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اپنے کمنٹری پینل میں شامل کرلیا۔ طارق سعید ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی براڈ کاسٹرز کی جانب سے اردو اور ہندی میں رواں تبصرہ کریں گے۔، ان کے ساتھ کمنٹری پینل میں سابق بھارتی کرکٹر وی ای ایکس لکشمن، عرفان پٹھان اور آکاش چوپڑا بھی شامل ہیں۔طارق سعید مختلف چینلز کیلئے کمنٹری کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔