بنگلور( سپورٹس ڈیسک )سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے گزشتہ سال مئی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اوراس کے بعد سے وہ دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں،35سالہ بلے باز کو لگتا ہے کہ دنیا کی کسی لیگ کا انڈین پریمیئر لیگ سے مقابلہ نہیں ہے جہاں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہیں۔ایک انٹر ویو کے دوران ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ کوئی چیز آئی پی ایل کے آس پاس بھی نہیں آتی ،انہیں معلوم ہے کہ وہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی عار محسوس نہیں ہورہا کہ آئی پی ایل ورلڈ کپ سے بھی بہتر ٹورنامنٹ ہے ۔