لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے اثرات کے نتیجے میں 62 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اس کھیل سے 100 ملین پاؤنڈز سے زیادہ کا نقصان ہوگا جو آئندہ سال 200 ملین پاؤنڈز تک جاسکتا ہے ۔ اخراجات کو کم کرنے کی تجاویز میں ورک فورس کے بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی شامل ہے جس میں ای سی بی کا ہر حصہ متاثر ہوگا۔ ہیریسن نے مزید کہا کہ سات ماہ قبل ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔ وبائی امراض کے آغاز میں ہیریسن نے 300 ملین ڈالر سے زیادہ کے نقصانات کا انتباہ کیا تھا۔