دبئی (سپورٹس ڈیسک) ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کا پانچواں ایڈیشن رواں سال 19 نومبر سے 4 دسمبر تک ہوگا۔ ٹورنامنٹ 15 دن آگے بڑھایا گیا ہے جس سے یہ اپنے تمام سابقہ ایڈیشنوں سے طویل ہوجائے گا۔ اس دوران دو دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا 50 واں قومی دن پر عام تعطیل ہوگی۔ ٹین سپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین شاجی الملک نے کہا کہ اس زبردست مقبول فارمیٹ میں دنیا کے بہترین کرکٹرز کو دیکھ کر شائقین انتہائی خوشی محسوس کریں گے ، ممکن ہے کہ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کو اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی شکل دی گئی ۔