راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے ) حکومت پنجا ب کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں نئے ہسپتالوں کے قیام اور پہلے سے موجود ہسپتالوں میں توسیعی منصوبوں پر کام تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ طبی منصوبوں میں میانوالی ہسپتال ، نشتر ٹو ملتان اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کے علاوہ سروسز ہسپتال لاہور شامل ہیں۔