لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر)عید قربان پر رہائشی علاقوں میں سری پائے بھوننے والوں کی بھرمار ہو گئی ،دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود بھی سری پائے بھوننے کا کام جاری رہا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں بھی بے سود رہیں ۔ سرعام رہائشی علاقوں میں سڑکوں پر سری پائے بھونے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف ماحول آلود ہ ہوتا بلکہ شہری تعفن کے باعث کوفت کا شکار ہور ہے ہیں باغبانپورہ،کوٹ سعیدخواجہ،دربار، غازی روڈ،ساندہ،اسلام پورہ،سمن آباد،شادباغ،ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں سرعام سری پائے بھوننے کا کام جاری ہے ، علاوہ ازیں غیرمختص جگہ پر سری پائے پھوننے پرضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غازی روڈ سے دو افراد کو حراست میں لے لیا، کارروائی اے سی ماڈل ٹاؤن نے کی ۔ دریں اثنا عید کے دو روز کے دوران شہر کے مختلف مقامات پرپا بندی کے باوجود سر ی پائے بھوننے والوں کے خلاف مقد مہ درج کرکے پو لیس نے 54 سے زائد افراد کوگر فتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔ ڈی آ ئی جی کی ہدایات پر سٹی ،کینٹ ،سول لائنز ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں پو لیس نے چھاپے مارے ۔