وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وہاڑی شہرکے علاوہ گردونواح میں قائم میڈیکل سٹوروں، ہومیوپیتھک سٹوروں اورحکیموں کی دکانوں پرجنسی اورنشہ آورادویات کی فروخت بلاخوف وخطرجاری ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کاشکارہوکربدکرداری کاشکارہورہی ہے جبکہ جنسی ادویات فروخت کرنے والے نوجوانوں سے من مرضی کے پیسے وصول کرکے روزانہ کی بنیادپرہزاروں روپے کمارہے ہیں جنسی ادویات کثرت کے ساتھ استعمال کرنے والے نوجوان گردوں اوردل کے امراض میں مبتلاہورہے ہیں محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داروں نے تمام صورتحال معلوم ہونے کے باوجودمجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے ۔