کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کا اضافہ ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کا اضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.73روپے سے بڑھ کر155.75روپے اورقیمت فروخت 155.83روپے سے بڑھ کر155.85روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے اورقیمت فروخت 155.80 روپے پرمستحکم رہی ۔