لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو سالوں میں 13ارب ڈالرز کے قرضے لینے والوں نے نئے پاکستان کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ،آپ لوگوں نے 5ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرکے کوئی احسان نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ8 ارب ڈالر کے مزید قرضے بھی نالائق اعظم کے ذمے واجب الادا ہیں۔ نوازشریف نے اگر قرضے لیے تو پاکستان کو موٹرویز،بجلی کے منصوبے ،کسانوں اور نوجوانوں کو بلاسود قرضے اور لیپ ٹاپ دیئے ۔ عمران خان نے 13ارب ڈالرز کے قرضے بھی لیے اور قوم کو بیروزگاری، مہنگائی،غربت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایا ۔انہوں نے نے حکومت پر تنقید کرتے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ موجودہ حکومت کی فلاپ اورناکام معاشی پالیسیاں ہیں ۔ ، وہ معیشت خاک ٹھیک کرے گا۔