واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کی کاؤنٹی ٹیرنٹ میں ریپبلکن پارٹی کے مسلمان وائس چیئرمین شاہد شفیع کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے پر آج ووٹنگ ہو گی۔ شاہد شفیع ٹراما سرجن اور ریپبلکن پارٹی کے کاؤنٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔بعض شدت پسند ری پبلکنز نے کہا تھا کہ امریکہ میں اسلام سب کیلئے قابل قبول نہیں ،اس لئے شاہد شفیع کو اس عہدے پر نہیں ہونا چاہئے ۔