لاہور(کامرس رپورٹر) معروف تاجر رہنما محمد ناصر حمید خان نے پیاف کے قائم مقام چیئرمین کا چارج سنبھال لیاہے ،قائم مقام چ چیئرمین ناصر حمید خان پاکستان ٹریڈرز الائنس لاہور کے صدر، پاسپیڈا کے سابق سنٹرل چیئرمین، لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹم، اور آٹو پارٹس کمیٹی کے کنوینرکے طور پر مختلف ذمہ د اریاں نبھا رہے ہیں۔