فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) جامعہ قادریہ رضویہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت میں مدارس کا ایک اہم کر دار ہے اور ہر مشکل وقت میں مدارس ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہیں ، اسکے ساتھ ساتھ مدارس سے وابستہ طلباء کی صلاحیتیوں ذہنی استعداد سے کسی بھی صورت میں انکار نہیں کیا جا سکتا ہے پاکستان بھر میں قائم مدارس اس وقت دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں اسکے ساتھ ساتھ ان مدارس سے وابستہ طلباء دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ، اس موقعہ پر انکا کہنا تھا کہ مذہب کے معاملات میں تفرقہ بازی سے گریز کیا جا ئے کیونکہ ہم سب مسلمان ہیں اور ایک ہی اﷲ کے ماننے والے ہیں جبکہ کچھ نا عاقبت اندیش انکے مابین تفرقہ بازی پیدا کر رہے ہیں۔ اس موقعہ پر مفتی منیب الرحمن نے ملک بھر میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم محمد احمد آفریدی کو عمرے کا ٹکٹ دیا جبکہ تنظیم المدارس کے امتحانات میں اے گریڈ حاصل کرنے والے 71 طلباء میں میڈلز تقسیم کئے گئے ۔