لندن (سپورٹس ڈیسک)اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 50 واں ایڈیشن کل اتوار سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز شامل ہیں۔ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھلا جائے گا۔ مینز سنگلز مقابلوں میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔