لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف اداکارہ عفت عمر کو ہمایوں سعید کی فلم’’ لندن نہیں جاؤں گا‘‘ میں شامل کر لیا گیا ہے جو ان دنوں بہاولپور میں ہونے والی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ عفت عمر نے ڈائریکٹر ندیم بیگ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے زرائع نے بتایا ہے کہ عفت عمر کو خلیل الرحمٰن قمر سے صلح کے بعد کاسٹ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں کے درمیان اس وقت شدید اختلافات پیدا ہوئے تھے جب اداکارہ نے فلم ’’کاف کنگناں‘‘ کے بارے میں سخت الفاظ میں تبصرہ کیا تھا جس کے جواب میں خلیل الرحمٰن نے ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا تاہم بعد ازاں خلیل الرحمٰن قمرنے ایک انٹرویو کے دوران عفت عمر کو معاف کرتے ہوئے انہیں اپنی چھوٹی بہن قرار دیا۔