کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سے 90650روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1573ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر،ملتان،فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 90650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 257روپے کی کمی سے 77718روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔