کراچی ( سٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے ورلڈ کپ میچ سے قبل شعیب ملک کے اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف دائردرخواست پر وکیل کو پی سی بی کا ضابطہ اخلاق درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جمعرات کو سندھ ہائی کورت کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی مین دورکنی بنچ نے شعیب ملک کے شیشہ بار جانے کیخلاف درخواست کی سماعت کی عدالت نے پی سی بی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا کوئی ضابطہ اخلاق ہے کھلاڑی باہر جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں ۔عدالت نے وکیل کو پی سی بی کا ضابطہ اخلاق درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ جائزہ لے کر آئیں پھر دیکھیں گے کیا کارروائی ہوسکتی ہے ۔