لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کرونا کی آفت سے نمٹنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایک کروڑ روپے کی ابتدائی رقم سے فنڈ قائم کردیا ہے ۔ یہ فنڈ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد کی مشاورت سے قائم کیا ہے ۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ یہ فنڈ قائم کرنے کا مقصد کرونا کی بدترین آفت سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کرنا اور حکومت کو معاونت مہیا کرنا ہے کیونکہ وہ تنہا اتنے بڑے مسئلے سے نہیں نمٹ سکتی۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔