لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پلاک ثمن رائے ،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان ،نامور اداکار راشد محمود نے کیک کاٹا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ریڈیو ایف ایم 95 کی پوری ٹیم کو مبادکباد پیش کی۔ اور کہا کہ ثمن رائے کی قیادت میں یہ ادارہ درست سمت آگے بڑھ رہاہے ،ریڈیو ایف ایم 95 ذرائع ابلاغ کا موثر ترین ذریعہ ہے ،ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی افادیت میں اضافہ ہورہا ہے ،ریڈیو معاشرے میں اپنی تہذیب وثقافت سے نوجوان نسل کو روشناس کروارہاہے ۔