لاہور(سپورٹر رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء کے دوسرے روز بھی ہاکی کے مقابلے جاری رہے ، ساہیوال، لاہور، ملتان اور فیصل آباد ڈویژن نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دیدی،ڈائریکٹر مسعود ٹیکسٹائل گروپ ناصر علی ضیاء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں 15اور 10ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے ۔ ساہیوال ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 2-0سے ہرادیا۔دوسرے میچ میں لاہور ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 2-1سے شکست دیدی، تیسرے میچ میں ملتان ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو 3-0سے ہرادیا۔ چوتھے میچ میں فیصل آباد ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 5-2سے شکست دی۔