لاہور(کلچرل رپورٹر)شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ صنم چودھری نے اہم اعلان کر دیا۔ اداکارہ نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کا عندیہ دیا ہے ۔صنم چودھری کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے ۔ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم چودھری کے ایک مداح نے اْن سے سوال کیا کہ وہ ٹی وی سکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں۔جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ جب دو بچے ہو جائیں گے تو وہ دوبارہ سے کام شروع کریں گی۔صنم چودھری کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے ۔